کمشنر کراچی کا TP-III ماڑی پور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ

 

تشکر نیوز: کمشنر کراچی سید حسن علی نقوی نے سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کے ہمراہ ایس تھری سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ TP-III ماڑی پور کا دورہ کیا اور منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس تھری نظام الدین شیخ، پروجیکٹ مینیجرز ایس تھری وسیم اختر شیخ، شیراز شیخ، عبدالغفار شیخ، ڈی پی ایم ایس تھری پردیپ کمار، منصوبے کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر بشیر لاکھانی اور ٹھیکیدار ارشاد حسین سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ، کیپٹن شہید، 2 دہشتگرد جہنم واصل

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دورے کے دوران اعلیٰ حکام نے ان لیٹ، آؤٹ لیٹ، اوور فلو، ڈسچارج، اسکریننگ سسٹم اور پمپنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر کراچی اور سی ای او واٹر کارپوریشن کو ڈاکٹر بشیر لاکھانی اور ارشاد حسین نے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ TP-I ہارون آباد اور TP-III ماڑی پور منصوبے کی تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ TP-III سے 54 ایم جی ڈی پانی ٹریٹ کیا جارہا ہے اور اس کی گنجائش کو 54 ایم جی ڈی سے بڑھا کر 180 ایم جی ڈی کیا جائے گا۔ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ TP-I پر بھی کام جاری ہے اور اس منصوبے سے 100 ایم جی ڈی پانی ٹریٹ کیا جائے گا۔

2 2 3 4 5

سندھ حکومت نے رواں سال منصوبے کے لئے 3 ارب روپے جاری کیے ہیں اور اگلے سال کے لیے 4 ارب روپے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فنڈز جلد ملنے پر منصوبہ بروقت مکمل ہو جائے گا، لہذا منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے تمام فنڈز فوری فراہم کیے جائیں۔ سی ای او واٹر کارپوریشن نے کہا کہ منصوبے کا بنیادی مقصد لیاری اور ملیر ندیوں میں گرنے والے گندے پانی کو جمع کرکے ٹریٹ کرنا ہے تاکہ کراچی کے ماحولیاتی اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

6

دورے کے موقع پر کمشنر کراچی نے کہا کہ ایس تھری منصوبہ شہر کی اہم ضرورت ہے اور اسے فوری طور پر مکمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ ایس تھری منصوبے کی بروقت تکمیل کے بعد ٹریٹ کیا جانے والا پانی صنعتوں کو فراہم کیا جا سکے گا۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “کمشنر کراچی کا TP-III ماڑی پور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!