,تشکور نیوز رپورٹنگ
ممبئی بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے نجی معاملات کو خود تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہوں جہاں میڈیا کی کوئی رسائی نہ ہو۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ انٹرنیٹ نے تو راز داری کا مطلب ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔
ن کا کہنا تھا کہ فوٹوگرافرز اور سوشل میڈیا کی وجہ سے اداکارائوں کی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کے متعلق بہت سی باتوں تک ہر ایک کو رسائی حاصل ہے۔سارہ نے کہا کہ مجھے ڈیٹنگ کے متعلق لوگوں کے سوالات عجیب لگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی ذات کے متعلق بتانے میں کوئی شرم نہیں ہے لیکن میں چاہتی ہوں کہ لوگ نجی زندگی کے بجائے کام کے متعلق گفتگو کریں۔ اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ اپنی زندگی کے متعلق بات نہیں کرنا چاہتے ہمیں ان کی رازداری کا احترام کرنا چاہیے۔