ترک فٹبال کلب کے صدر نے ریفری کے منہ پر گھونسا جڑ دیا

,ویب ڈیسک

انقرہ ترک فٹبال کلب کے صدر نے ریفری کے منہ پر گھونسا جڑ دیا۔ ترکیہ میں ایک ٹاپ فٹبال کلب انقرہ گوکو کے صدر فاروق کوکا نے میچ ڈرا ہونے پر میچ ریفری حالیل امت میلیر پر حملہ کردیا، فائنل وسل کے بعد وہ تیزی سے میدان میں داخل ہوئے اور ریفری کے منہ پر گھونسا جڑ دیا، جس سے وہ نیچے گرے تو فاروق کے ساتھ موجود افراد نے ریفری کو ٹھوکریں مارنا شروع کردیں۔

ریفری Halil Umut Meler کو MKE Ankaragucu کے صدر Faruk Koca نے اس وقت نشانہ بنایا جب ان کی ٹیم نے Caykur Rizespor کے خلاف 97 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ دیگر حکام اور سکیورٹی حکام نے حالیل کو چھڑوایا، فاروق کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے بھی واقعہ کی مذمت کردی ہے۔ میلر کا شمار ترکیہ کے بہترین ریفریوں میں ہوتا ہے ، وہ فیفا کے لیے بین الاقوامی میچز میں بھی ریفری کے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ وہ UEFA کی ایلیٹ ریفری کی فہرست میں بھی ہے اور حال ہی میں گزشتہ ماہ سیلٹک بمقابلہ لازیو کے میچ میں بھی بطور میچ ریفری خدمات سرانجام دی ہیں۔                                                                  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!