بحری حدود کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کردار قابل ستائش ہے۔ امیرالبحر

تشکور نیوز رپورٹنگ،

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد

Tel: 021- 48506127-8, 051-20062097

بحری حدود کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کردار قابل ستائش ہے۔ امیرالبحر

کراچی،14 دسمبر 23: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ہیڈکوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ کیا۔ ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

امیرالبحر کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی سمندری حدود میں قانون کے نفاذ اور بحری مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں کیے جانے والے سمندری آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 

 

نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے بحری راہداریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مزید براں انہوں نے سمندری حدود میں قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو سرانجام دینے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں کو سراہا۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!