کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر گرفتار، امریکی ساختہ بم برآمد

تشکر نیوز:  سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے نورس چورنگی منگھوپیر روڈ پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر کو گرفتار کر کے امریکی ساختہ دستی بم برآمد کر لیا ۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا دہشت گرد یوسف خان عرف گل یوسف گرفتار کیا گیا ، جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عظمت اللہ گروپ سے ہے۔

ملزم سال 2006 میں تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ہوا تھا اور اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ سال 2009 میں سیلہ سوئی قلعہ جنوبی وزیرستان میں اپنی ٹیم کے کمانڈر نور ولی کی سر براہی میں ایف سی پر حملہ کیا تھا۔

1 1 2

2 28

3 8 e1715937287889

اس کے علاوہ ملزم نے سروکئی پیسہ جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا کیا تھا جس میں فورس کے 6 جوان زخمی ہوئے تھے ۔ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

50 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر گرفتار، امریکی ساختہ بم برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!