فخر زمان پی ایس ایل 9 لاہور قلندرز کی جانب سے ہی کھیلیں گے: عاطف رانا

,تشکور نیوز رپورٹنگ

’ عاطف رانا نے کہا کہ پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے پُرجوش ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پلیئر ڈویلپمنٹ کے لیے سارا سال کام کرتے ہیں اور اب پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ بڑے نام تو پہلے بھی پی ایس ایل میں نہیں تھے، وہ بڑے نام آئے جو کیریئر کے اختتام پر تھے، ہمارے اپنے بڑے نام ہیں اور ان کی وجہ سے پی ایس ایل بڑی ہے، شاہین آفریدی، حارث رؤف، فخر زمان، محمد رضوان اور بابر اعظم دنیا کے بڑے نام ہیں جو پی ایس ایل میں ایکشن میں ہوتے ہیں۔

عاطف رانا نے کہا کہ پی ایس ایل کو فینز کے درمیان میں ہونا چاہیے، جو سب سے اہم ہے اور ہم پی ایس ایل کا پاکستان میں ہی ہونا اہم سمجھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!