کراچی یونین آف جرنلسٹس کی روزنامہ آزادی کوئٹہ کے نیوز ایڈیٹر گلزار بلوچ اور ان کے بھائی پر مسلح حملے کی شدید مذمت۔

تشکر نیوز: کراچی یونین آف جرنلسٹس کی روزنامہ آزادی کوئٹہ کے نیوز ایڈیٹر گلزار بلوچ اور ان کے بھائی پر مسلح حملے کی شدید مذمت۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کےصدرفہیم صدیقی۔ جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانا اور مجلس عاملہ نے روزنامہ آزادی کوئٹہ کے نیوز ایڈیٹرگلزار بلوچ اور ان کے بھائی شعیب امان ایڈوکیٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔

کےیوجےکی مجلس عاملہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ روزنامہ آزادی کوئٹہ کے نیوز ایڈیٹر گلزار بلوچ اور ان کے بھائی کے ساتھ مچھ کے علاقے میں پیش آنے والا واقعہ شدید مذمت کے قابل ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز کے حملوں سے صحافیوں اور میڈیا پرسنز کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے لہذا اس واقعہ میں ملوث ملزموں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

55 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!