حیدر آباد (تشکر نیوز) ملت ایکسپیریس میں پولیس اہلکار کے تشدد کی شکار مسافر خاتون کی پراسرار موت کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں ۔۔ مقتولہ کے بھائی نے دعوی کیا ہے کہ ملزم نے خاتون مسافر سے چھیڑچھاڑ کی اور قتل کرکے لاش ٹریک پر پھینک دی ۔
۔ضمانت پر رہا ملزم کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے ریلوے پولیس اہلکار میر حسن کے خلاف پہلے سے درج مقدمے میں قتل کی دفعہ بھی شامل ۔ ضمانت پر رہا ملزم کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا اہلکار کے خلاف ریلوے پولیس اسٹیشن حیدرآباد میں پہلے سے درج مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 بھی شامل کرلی گئی۔سات اپریل کوریلوے پولیس اہلکار نے چلتی ٹرین میں کوٹری اورحیدرآباد کے درمیان خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی۔جڑنوالہ کی رہائشی مریم بی بی کی لاش 8 اپریل کوبہاولپور میں چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ملی۔ ریسکیو عملے نےاپنی ابتدائی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ خاتون چنی گوٹھ کے مقام پر ٹرین سے کود گئی تھی۔۔