اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے توہینِ عدالت کی درخواستوں پر تحریری جواب جمع کروا دیا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیے کہ آپ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے اپنے اقدام کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی ہے، آئندہ سماعت پر اس متعلق عدالت کو مطمئن کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 مارچ کو درخواست گزاروں علامہ ناصر عباس، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور فردوس شمیم نقوی کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔