رمضان میں صبح 3 سے صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی گیس شیڈولجاری ہوگیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

افطار کیلیے دوپہر 3 سے رات 10 بجے تک گیس دستیاب ہو گی،سوئی سدرن کا اعلامیہ۔

گیس کی قلت پر تمام سی این جی اسٹیشنز ہفتہ اور اتوار کو بند رکھنے کا فیصلہ۔

کراچی اور بلوچستان کے عوام کو سحری میں صبح تین سے صبح نو بجے تک گیس دستیاب ہو گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبہ سندھ اوربلوچستان میں رمضان المبارک کیلئے گیس شیڈول جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق سحری میں صبح تین بجے سے صبح نو بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیاہے کہ افطار کیلئے دوپہرتین بجے سے رات دس بجے تک گیس کی سپلائی کھلی رہے گی۔دریں اثنا سوئی سدرن گیس کے مطابق سندھ میں سی این جی اسٹیشنز ہفتہ نو مارچ کی صبح آٹھ بجے سے اڑتالیس گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔ صوبے میں سی این جی اسٹیشنز پیر گیارہ مارچ کی صبح آٹھ بجے کھلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!