مفتی قوی کی ایک اور نازیبا ویڈیو منظرِ عام پر

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

زندگی تو مفتی قوی جی رہا ہے ، ہم تو بس سانسیں لے رہے ہیں۔‘

ماڈل قندیل بلوچ اور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے کے سبب مشہور ہونے والے مفتی قوی کی ایک اور نازیبا ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی قوی ایک پارٹی  میں موجود ہیں اور  وہ پارٹی میں موجود خواتین کے ساتھ نامناسب انداز میں بوس و کنار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو  صارفین مختلف تبصروں کیساتھ شیئر کررہے ہیں، کسی نے کہا کہ مفتی قوی دنیا میں ہی حوریں تلاش کررہے ہیں تو کسی نے کہا کہ اس غلیظ انسان کے نام کیساتھ مفتی لگانا بھی گناہ ہے۔

ایک صارف نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’زندگی تو مفتی قوی جی رہا ہے ، ہم تو بس سانسیں لے رہے ہیں۔‘

خیال رہے کہ  ماضی میں جب  ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ جب مفتی قوی کی سیلفیاں منظر عام پر آئی تھیں تو انہیں رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا تھا۔

 

 

بعد ازاں فتی قوی کی ویڈیوز و تصاویر حریم شاہ کے ساتھ بھی سامنے آئی تھیں جن کے حوالے سے مفتی قوی کا کہنا تھا کہ حریم شاہ دوسروں کی عزت اور شہرت سے کھیلنا چاہ رہی ہے جو ان کا مشغلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!