ضلع کیماڑی تھانہ مدینہ کالونی پولیس کا بلدیہ 7 نمبر قبرستان میں مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

(ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس)

ضلع کیماڑی تھانہ مدینہ کالونی پولیس کا بلدیہ 7 نمبر قبرستان میں مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ۔

سٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، عارف اسلم راؤ

گرفتار ملزمان کی شناخت اسد خان اور سجاد علی کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیرقانونی پستول بمعہ راؤنڈ اور 103 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی انسپکٹر ناصر محمود نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ اور اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

(میڈیا سیل کیماڑی پولیس)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!