تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
10 کاروائیوں میں 331 کلو منشیات برآمد،11 ملزمان گرفتار۔
کارگو آفس اسلام آباد میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 10.5 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار۔
لاہور کوریئر آفس میں سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 2.5 کلو آئس برآمد۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 68 آئس بھرے کیپسولز برآمد
پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 1.8 کلو چرس برآمد۔
لاہور ایئرپورٹ پر نائجیریا سے بھیجے گئے پارسل سے 330 گرام کوکین برآمد۔
کلی کانک مستونگ سے 255 کلو افیون برآمد۔
ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر دو ملزمان سے 29 کلو چرس برآمد۔
لکپاس ٹول پلازہ مستنگ کے قریب 22 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب دو ملزمان سے 7 کلو چرس برآمد۔
محلہ عثمانیہ گلگت کے قریب 3 ملزمان سے 1 کلو چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف
