اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی جہاں سے بھی ملے شکایت تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کے سلسلے کو جاری رکھا ہوا ہے۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ،ناظم آباد ریڈیسنز ایسوسیشن اور ایس۔او ٹریفک پولیس کی شکایات پر امتیاز سپر اسٹور کے اطراف میں کاروائی کا سلسلہ جاری ہے

میئر کراچی مرتضی وہاب ،ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور میٹرو پولیٹن کمشنر افضل زیدی کی ہدایت پر کہ جہاں سے بھی تجاوزات کے خلاف شکایت ملے عملدرآمد کریں پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی نشاندہی پر ڈسٹرکٹ سینٹرل ناظم آباد ڈویژن میں ناظم آباد امتیاز سپر مارکیٹ کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔

غیرقانونی رکھے سامان کو ضبط کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

کاروائی سینئر ڈائریکٹر انکروچمنٹ عمران راجپوت کی زیر نگرانی کی گئی
ڈائریکٹر ,ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسٹاف نے حصہ لیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!