پنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں، صرف جنوبی پنجاب صوبہ چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے حامی نہیں۔ ان کی جماعت صرف جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی حمایت کرتی ہے۔

رحیم یار خان میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے۔ نوجوان پریشان ہیں اور مہنگائی و غربت نے عوام کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔

عوام اور کسان معاشی مشکلات کا شکار ہیں

بلاول بھٹو نے کہا کہ کسانوں کو اپنی فصلوں کی مناسب قیمت نہیں مل رہی۔ پیپلز پارٹی غریب دوست جماعت ہے اور حکمرانوں کو اصل معاشی مسائل کی جانب متوجہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت انتقام کا نہیں۔ سازشی عناصر کو خبردار کرتے ہیں کہ جنوبی پنجاب صوبے کی جدوجہد کو متنازع نہ بنائیں۔

جنوبی پنجاب صوبے کے قیام پر مؤقف

چیئرمین پیپلز پارٹی نے واضح کیا کہ ان کی جماعت اپنا صوبہ بیک ڈور سے نہیں بنائے گی۔ انہوں نے جنوبی پنجاب صوبے کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دینے پر مخدوم سید احمد محمود اور ان کے بیٹوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بلاول بھٹو نے ایک بار پھر کہا کہ وہ پنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے حق میں نہیں۔ پیپلز پارٹی صرف جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی حمایت کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!