محسن نقوی کا پولیس لائنز پشاور کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس لائنز پشاور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے انہیں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے پولیس لائنز میں نئے میٹنگ ہالز اور ڈائننگ ایریا کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس لائنز میں سہولتوں کی بہتری خوش آئند ہے۔

محسن نقوی نے پولیس لائنز میں زیرِ تعمیر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی عمارت کا بھی دورہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!