...

اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ

کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے افغانستان کے ساتھ کرکٹ سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسکاٹ لینڈ افغانستان کے خلاف دوطرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلے گا۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی کے مقابلوں میں افغان ٹیم کے ساتھ شرکت جاری رکھے گا۔ تاہم ان مقابلوں میں شرکت کو افغانستان کی موجودہ حکومت یا اس کی پالیسیوں کی حمایت نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

خواتین کرکٹ اور انسانی حقوق کی صورتحال پر مؤقف

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے مطابق افغانستان میں خواتین کرکٹ اور انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری تک دوطرفہ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

اس فیصلے کے ساتھ اسکاٹ لینڈ بھی ان ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے افغانستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.