خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے سعودی سرکاری ٹی وی الاخباریہ کو بتایا کہ رکن ممالک نے مشترکہ فوجی کمانڈ کے جدید مرکز کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت کویت میں جدید ہیڈکوارٹر قائم کیا جائے گا۔ رکن ممالک وہاں ضروری فوجی نفری بھی تعینات کریں گے۔
فوجی ہیڈکوارٹر کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں
جی سی سی سیکریٹری جنرل نے مجوزہ ہیڈکوارٹر کے ڈھانچے اور عملی اختیارات سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
انہوں نے فوجی دستوں کی تعداد اور ان کی تعیناتی کے وقت کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا۔
خلیج تعاون کونسل میں سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور عمان شامل ہیں۔
خطے میں جاری کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں یہ فیصلہ خلیجی ممالک کے مشترکہ دفاعی تعاون میں اہم پیش رفت ہے۔