کراچی پولیس کے سربراہ آزاد خان نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ دیوالی کے موقع پر شری مہادیو مندر کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہندو برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی اور انہیں دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کی۔
مندر اور ہندو برادری کی سیکیورٹی پر بریفنگ
اس موقع پر صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ اور مدن لال سے بھی ملاقات ہوئی۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے مندر اور ہندو برادری کی سیکیورٹی کے انتظامات پر بریفنگ دی۔
آزاد خان نے کہا کہ کراچی پولیس تمام مذہبی اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔ عبادت گاہوں اور مذہبی تقریبات کی سیکیورٹی بھی پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیوالی سمیت تمام مذہبی تہواروں پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔