پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 9 ہزار 600 روپے بڑھ گئی۔
اس اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی۔ اس سے قبل فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔
10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی
ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ میں بھی 8 ہزار 230 روپے کا اضافہ ہوا۔
اس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے ہوگئی۔ اس سے قبل یہ قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے تھی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 96 ڈالر مہنگا
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فی اونس قیمت 96 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 131 ڈالر ہوگئی۔
اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ہزار 35 ڈالر فی اونس پر دستیاب تھا۔
دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 100 روپے بڑھ گئی۔ اضافے کے بعد چاندی کا نیا نرخ 5 ہزار 763 روپے ہوگیا، جبکہ گزشتہ قیمت 5 ہزار 663 روپے تھی۔