...

کراچی فائرنگ: گارڈن میں زیر تعمیر عمارت پر مسلح افراد کی فائرنگ، 3 افراد زخمی

کراچی کے علاقے گارڈن میں زیر تعمیر عمارت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ سولجر بازار تھانے کی حدود میں علی بھائی آڈیٹوریم کے قریب پیش آیا۔ مسلح افراد نے زیر تعمیر عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 22 سالہ شاکر علی، 22 سالہ شاہد اور اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر بھتہ خوری سے متعلق ہو سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ اور اطراف سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں تاکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان اور واقعے کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.