ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی میں شرکت کی۔ کمشنر کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام ریلی پیپلز چورنگی سے مزارِ قائد تک نکالی گئی۔ اس کا مقصد کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔
ریلی میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، سندھ کے صوبائی وزرا، کمشنر کراچی، سرکاری افسران، کشمیری حریت رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فوج سری نگر میں داخل ہوئی تھی۔ اس واقعے اور کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف ہر سال یہ دن یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
ریلی کے شرکا نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔