...

یومِ سیاہ کشمیر: پاکستان کا ہر باشعور شہری کشمیریوں کے ساتھ ہے، ڈاکٹر نعمان احمد

جامعہ این ای ڈی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد نے ریلی کی قیادت کی۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا عزم دہرایا۔

ڈاکٹر نعمان احمد نے کہا کہ پاکستان کا ہر باشعور شہری کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور اس دوران بے شمار قربانیاں دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو دبانے کے لیے ان پر مظالم کیے گئے، لیکن وہ اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت

جامعہ این ای ڈی کی ترجمان فروا حسن کے مطابق ریلی کا اہتمام شعبہ یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسمنٹ اور کنٹرولر اسٹوڈنٹ افیئرز کے اشتراک سے کیا گیا۔

ریلی میں ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسمنٹ ڈاکٹر عامر قریشی، کنٹرولر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر علی حسن، دیگر اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج اور کشمیریوں کی جدوجہد سے یکجہتی کی علامت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.