...

انمول پنکی: منشیات برآمدگی کیس میں فردِ جرم کی تاریخ مقرر، 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم

کراچی کی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزمہ انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 26 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس عدالت نے شریک ملزمہ نسیم بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور ایک دوسرے ملزم ناصر کی گرفتاری کے لیے اشتہار شائع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں گزری کے علاقے سے منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے انمول عرف پنکی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ ویمن جیل کو ہدایت کی کہ ملزمہ کو 26 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

ناصر کی گرفتاری کے لیے اشتہار شائع کرنے کا حکم

دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس عدالت میں انمول پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کے بھائی ناصر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے، تاہم اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے ناصر کی گرفتاری کے لیے اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے شریک ملزمہ نسیم بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔ تفتیشی افسر کی درخواست پر عدالت نے ضمنی چالان جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

اثاثے ضبط کرنے کی درخواست پر دلائل آئندہ سماعت پر

عدالت میں آئندہ سماعت پر ملزمہ کے اثاثے انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ضبط کرنے سے متعلق درخواست پر دلائل دیے جائیں گے۔ یہ درخواست اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے دائر کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.