ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

عالمی منڈی میں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہوا

عالمی منڈی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

جمعہ کے روز عالمی منڈی میں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2025 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستانی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے اور فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 12 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

 

 

10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار99 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!