اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار نے سب ڈویژن صدر کا اضافی چارج سنبھالتے ہی شہر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
مظفرآباد کے قریب آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثہ، اہلکار شہید
ابتدائی دن میں مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر چھ آپریشن کیے گئے، جن کے دوران 200 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ کارروائیاں ایمپریس مارکیٹ، داؤد پوتہ روڈ، مینتھول اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، راجہ غضنفر روڈ اور نجمی مارکیٹ میں کی گئیں۔
انتظامیہ کے مطابق انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران غیر قانونی شیڈز مسمار کیے گئے جبکہ فٹ پاتھوں اور سرکاری جگہوں پر رکھا گیا سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار نے بتایا کہ کارروائیوں میں ٹاؤن کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے بھی حصہ لیا، جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر سرکاری اراضی بھی واگزار کرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آرام باغ اور صدر کے متصل علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو بہتر اور کشادہ راستے فراہم کیے جا سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی راستوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔
