مظفرآباد کے قریب آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثہ، اہلکار شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہو گئے۔
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس: سپریم کورٹ نے 2 ملزمان کو بری کر دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اور ریکوری ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے جو تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مظفرآباد کے قریب پیش آنے والے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی مکمل تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

One thought on “مظفرآباد کے قریب آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثہ، اہلکار شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!