سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس: سپریم کورٹ نے 2 ملزمان کو بری کر دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو بری کر دیا ہے۔
بن قاسم میں اسٹیل مل اسکریپ چوری کا انکشاف، 8 کم عمر ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن سے متعلق اپیلوں کی سماعت جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کی اپیلیں منظور کر لیں۔

عدالت نے ملزمان عبدالرحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کو کیس سے بری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ چونکہ نچلی عدالتوں کے فیصلے کالعدم ہو چکے ہیں، اس لیے ریمارکس سے متعلق درخواست بھی غیر مؤثر ہو جاتی ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ریمارکس حذف کرنے کی درخواست کو بھی عدالت نے نمٹا دیا۔

یاد رہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن ملک کے بڑے صنعتی سانحات میں سے ایک ہے، جس کے مقدمے نے طویل عرصے تک قانونی اور عدالتی توجہ حاصل کیے رکھی۔

One thought on “سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس: سپریم کورٹ نے 2 ملزمان کو بری کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!