میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا اسپینسر آئی اسپتال کا دورہ، عام مریض کی طرح علاج کروایا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام اسپینسر آئی اسپتال میں عام شہری کی طرح او پی ڈی کا طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے اپنا طبی معائنہ کروایا۔
کراچی مومن آباد میں شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی گرفتار

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی نے اسپتال میں پہنچ کر باقاعدہ پرچی حاصل کی، او پی ڈی میں اپنی باری کا انتظار کیا اور بغیر کسی خصوصی پروٹوکول کے ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں صحت کی معیاری سہولیات ہر شہری کو بلا امتیاز اور مساوی بنیادوں پر فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسپتال کی صورتحال مختلف تھی تاہم اب یہ ادارہ شہریوں کے اعتماد کا مرکز بن رہا ہے، اور وہ خود بھی اسی اسپتال میں علاج کروا رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوامی اداروں پر شہریوں کا اعتماد بحال کرنا ان کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے سرکاری اسپتالوں کو مزید فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں طبی سہولیات، ادویات، صفائی اور جدید طبی آلات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو معیاری علاج میسر آ سکے۔

میئر کراچی کے مطابق عوامی اثاثوں کو جدید خطوط پر استوار کر کے ان کا مؤثر اور شفاف استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں کے ٹیکس سے قائم اداروں کو حقیقی معنوں میں خدمت کے مراکز بنایا جا رہا ہے۔

One thought on “میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا اسپینسر آئی اسپتال کا دورہ، عام مریض کی طرح علاج کروایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!