کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، قیمتی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا افغانی گروہ گرفتار

کراچی کے ضلع کیماڑی میں اتحاد ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قیمتی گاڑیوں سے پینل، LCDs اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے والے دو رکنی افغانی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ایرانی اداکارہ مندانا کریمی کا 16 سال بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان

پولیس کے مطابق کارروائی محمد خان کالونی میں کی گئی جہاں ملزمان کو ایک ہائی روف گاڑی سمیت حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد بلال ولد عبداللہ اور جمعہ خان ولد شہباز خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پستول بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ دورانِ تفتیش ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں قیمتی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے کی سینکڑوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان گلبرگ سمیت شہر کے مختلف پوش علاقوں میں سرگرم تھے اور منظم انداز میں گاڑیوں کے پینل، LCDs اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی وارداتوں کی CCTV فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے جس میں انہیں گاڑیوں سے سامان چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان پیشہ ور اور عادی جرائم پیشہ ہیں، جن کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں پولیس مقابلہ، قتل، گاڑیوں سے سامان چوری اور دیگر سنگین دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ، تیموریہ، شاہراہِ نور جہاں، جوہرآباد، بہادرآباد، سائٹ بی اور اتحاد ٹاؤن میں مقدمات سامنے آئے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ اتحاد ٹاؤن میں سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ سابقہ مقدمات میں بھی ان کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔

One thought on “کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، قیمتی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا افغانی گروہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!