عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتۂ ازدواج میں منسلک

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ ان کا نکاح بیرسٹر سید موسیٰ رضا کے ساتھ ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی شرکت کی۔

شادی کی تقریب کے دوران مریم نواز نے ودیعت فاطمہ کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب میں عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے دولہا بیرسٹر سید موسیٰ رضا کا تعارف بھی کرایا۔ اس موقع پر دیگر اہم سیاسی و سرکاری شخصیات، صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

کرسٹیانو رونالڈو پر 30 روزہ پابندی، 255 یورو جرمانہ بھی عائد

تقریب میں شریک مہمانوں نے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی اور ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

One thought on “عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتۂ ازدواج میں منسلک”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!