بیرونی قرضوں میں 200 فیصد اضافہ، پاکستان نے 3 ماہ میں 5.45 ارب ڈالر حاصل کرلیے

پاکستان کے بیرونی قرضوں میں موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 200 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان نے 5 ارب 44 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض حاصل کیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 ارب 63 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان نے 1.81 ارب ڈالر کا بیرونی قرض حاصل کیا تھا، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں یہ رقم بڑھ کر تقریباً 5.45 ارب ڈالر ہوگئی۔

اقتصادی امور ڈویژن کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے عالمی بانڈز کے ذریعے 2.94 ارب ڈالر قرض حاصل کیا، جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کی مد میں 94 کروڑ 27 لاکھ ڈالر بیرونی سرمایہ کاری و قرض کی صورت میں موصول ہوئے۔ اس کے علاوہ بیرونی کمرشل بینکوں سے 30 کروڑ ڈالر حاصل کیے گئے۔

زیر جائزہ مدت کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے 89 کروڑ 41 لاکھ ڈالر جبکہ مختلف ممالک سے 5 کروڑ 81 لاکھ ڈالر ملے۔ عالمی بینک نے 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے 15 کروڑ 35 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔

کراچی پولیس میں جھگڑا: 16 افسران و اہلکار معطل

دستاویز کے مطابق پہلے تین ماہ میں حاصل کیے گئے بیرونی قرضوں کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 1,515 ارب روپے رہی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک ہزار ارب روپے سے زیادہ ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق بیرونی قرضوں میں 1,260 ارب روپے سے زائد نان پراجیکٹ لون شامل ہیں، جبکہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے پراجیکٹ لون کی مد میں 254 ارب 80 کروڑ روپے حاصل کیے گئے۔

One thought on “بیرونی قرضوں میں 200 فیصد اضافہ، پاکستان نے 3 ماہ میں 5.45 ارب ڈالر حاصل کرلیے”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!