پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو پر 30 روزہ پابندی عائد کرنے کے ساتھ 255 یورو جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال فٹ بال فیڈریشن کی تادیبی کونسل نے 41 سالہ فارورڈ کھلاڑی کے خلاف الزام برقرار رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے ٹیم میں اپنے کردار پر کوچ جارجے ژیزس سے اختلاف کے بعد قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے رواں ماہ ڈنمارک کے خلاف نیشنز لیگ کے میچ سے قبل کوپن ہیگن میں پرتگال کا کیمپ چھوڑا۔ اس سے قبل ناروے کے خلاف میچ میں انہیں متبادل کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا تھا، تاہم انہیں میدان میں اترنے کا موقع نہیں ملا۔
بیرونی قرضوں میں 200 فیصد اضافہ، پاکستان نے 3 ماہ میں 5.45 ارب ڈالر حاصل کرلیے
کرسٹیانو رونالڈو نے الزام لگایا تھا کہ کوچ جارجے ژیزس نے ٹیم میں ان کے کردار سے متعلق دو مرتبہ اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ اس اختلاف کے بعد تربیتی کیمپ چھوڑنے کا معاملہ فیڈریشن کی تادیبی کونسل کے سامنے آیا، جس نے ان کے خلاف پابندی اور جرمانے کی کارروائی کی۔
تاہم، فیڈریشن کے جاری کردہ بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ 30 روزہ پابندی کا اطلاق کن میچوں یا سرگرمیوں پر ہوگا۔ یہ بھی غیر واضح ہے کہ آیا عارضی پابندی کے تحت پہلے سے گزارا گیا وقت 30 روزہ سزا میں شمار کیا جائے گا یا نہیں۔