کراچی پولیس میں جھگڑا: 16 افسران و اہلکار معطل

کراچی میں ملزمان کی حوالگی پر پولیس کے دو یونٹس کے درمیان جھگڑے اور ہاتھا پائی کے معاملے میں 16 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ ان میں سی آئی اے پولیس کے 11 جبکہ ضلع وسطی پولیس کے 5 افسران و اہلکار شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی انکوائری میں سی آئی اے پولیس کو واقعے کا زیادہ ذمہ دار قرار دیا گیا۔ اس کے بعد کراچی پولیس چیف نے ڈی آئی جی ساؤتھ کی سفارش پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کی معطلی کے احکامات جاری کیے۔

دونوں پولیس یونٹس کے ڈی ایس پیز کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں، جبکہ ایس ایس پی سینٹرل اور ایس ایس پی ایس آئی یو کو لیٹر آف ایڈوائس بھیجا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل افسران و اہلکاروں کو گارڈن ہیڈ کوارٹر میں سسپنڈ کمپنی بھیج دیا گیا ہے۔

عامر لیاقت ویڈیوز کیس: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

واضح رہے کہ 14 اکتوبر کی شب شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے ملزمان کی حوالگی پر کراچی پولیس کے دونوں یونٹس کے افسران کے درمیان تنازع پیدا ہوا تھا۔ جھگڑے کے دوران سی آئی اے پولیس کے اہلکاروں نے ضلع وسطی کے ڈی ایس پی اور اے ایس آئی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

One thought on “کراچی پولیس میں جھگڑا: 16 افسران و اہلکار معطل”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!