کراچی میں پولیس مقابلہ، مبینہ موٹر سائیکل لفٹر زخمی حالت میں گرفتار

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کراچی نے جمالی کٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک موٹر سائیکل لفٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اے وی ایل سی کے ترجمان کے مطابق کارروائی ایس ایس پی خالد مصطفیٰ کورائی کی ہدایات پر کی گئی۔ ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ جمالی کٹ کے قریب ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم سے موٹر سائیکل اور پستول برآمد

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد ظفر عرف زارے ولد محمد بچل بروہی کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور زندہ کارتوسوں سمیت ایک پستول برآمد کیا گیا۔

سابقہ ریکارڈ کی جانچ جاری

اے وی ایل سی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس اس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!