مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے خطبے کے دوران حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور شہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین پر حملے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔ ان کے مطابق حرمین شریفین کی حرمت ایک سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جاسکتا۔
مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال پر تنبیہ
شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور آوازیں تیار کرکے پھیلانے کو جھوٹ اور حرام عمل قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے۔ اسے اطاعتِ الٰہی اور اللہ کی خوشنودی کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔
لیاقت آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
امام مسجد نبوی کا حرمین شریفین کی حرمت پر زور
دوسری جانب مسجد نبوی ﷺ کے امام شیخ خالد المعینا نے اپنے خطبے میں کہا کہ حرمین شریفین سے عداوت رکھنے والوں کی دشمنی انہیں گمراہی اور رسوائی کی طرف لے جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اللہ تعالیٰ کا محترم گھر اور اس کے نزدیک محبوب ترین سرزمین ہے۔