سپر ہائی وے پر موٹر سائیکل چھیننے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: ایسٹ پولیس نے سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق پولیس نے دورانِ گشت بروقت کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

اکتوبر میں شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھیننے کا الزام

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سپر ہائی وے اور اس کے اطراف میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان نے مبینہ طور پر 2 اور 7 اکتوبر کو اسلحے کے زور پر شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھینی تھیں۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ شہریوں کی مدعیت میں وارداتوں کے مقدمات تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج کیے گئے تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت

ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد یونس مجاہد ولد مجاہد سرائیکی اور محمد ثاقب ولد اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مزید مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!