خیبرپختونخوا میں انتظامی تبدیلیوں اور ایمرجنسی کے امکانات

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرز، سیکریٹریز اور دیگر اہم انتظامی عہدوں پر تقرریوں اور تبادلوں کے لیے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈویژنل، ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کی تعیناتیوں سے متعلق فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں صوبے کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

وفاقی حکومت کے مشاورتی اجلاس میں اہم امور زیر غور

وزیراعظم شہباز شریف نے آج اپنے قریبی رفقا کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیانات اور طرزِ عمل سے متعلق وفاقی حکومت کے تحفظات پر گفتگو ہوگی۔

اجلاس میں ممکنہ اقدامات کے حوالے سے گورنر راج، ایمرجنسی کے نفاذ اور سیاسی مفاہمت کو ایک اور موقع دینے سمیت مختلف آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کے اختیارات سے متعلق کسی بھی اقدام کا انحصار حکومتی وفد اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات پر بھی ہوگا۔

فلائی دبئی کے معاون پائلٹ پر اسرائیلی ہوائی اڈے پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتِ حال اور وفاقی سطح پر موصول ہونے والے پیغامات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ لانگ مارچ سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بیرسٹر گوہر سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ وزیراعلیٰ اور پارٹی قیادت کی جانب سے آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!