پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے اضافہ، ڈیزل سستا ہوگیا

پٹرول کی نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل

اپوزیشن اتحاد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اے پی سی بلانے کا فیصلہ

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت قیمتوں میں ردوبدل کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔

اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی تبدیلی، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

نئی قیمتوں کا اطلاق

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

One thought on “پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے اضافہ، ڈیزل سستا ہوگیا”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!