گلشن اقبال میں 81 کلو چرس برآمد، بین الصوبائی منشیات سپلائر گرفتار

کراچی: گلشن اقبال بلاک 14 کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ بین الصوبائی منشیات سپلائر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 81 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔

پولیس ٹیم کو شاباش

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کارروائی پر ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ اور نیو ٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

آزاد خان نے پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت کی کہ منشیات کے مکمل نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

One thought on “گلشن اقبال میں 81 کلو چرس برآمد، بین الصوبائی منشیات سپلائر گرفتار”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!