مارول اسٹوڈیوز کی بلاک بسٹر فلم ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ نے دوبارہ عالمی باکس آفس پر تاریخ رقم کردی اور دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔
2019 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے دوبارہ سینما گھروں میں نمائش کے بعد عالمی سطح پر اپنی مجموعی کمائی میں نمایاں اضافہ کیا۔
فلم نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 2 ارب 93 کروڑ ڈالر کما لیے۔ اس کے ساتھ ہی ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ نے جیمز کیمرون کی فلم ’اوتار‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
’اوتار‘ سے دوبارہ سبقت
دلچسپ بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز پہلے بھی ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کے پاس رہ چکا ہے۔
بعد ازاں ’اوتار‘ کی دوبارہ ریلیز کے بعد اس نے ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
اب ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کی دوبارہ نمائش نے اسے ایک بار پھر عالمی باکس آفس کی دوڑ میں سرفہرست پہنچا دیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، صاحبزادہ فرحان پاکستان کے کپتان مقرر
مداحوں کی بھرپور پذیرائی
فلم کی دوبارہ ریلیز کو مارول کے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ دوبارہ نمائش نے فلم کے عالمی بزنس میں نمایاں اضافہ کیا۔