کراچی: سائٹ ایریا میں مونڈیا سپورٹس کمپنی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ رینجرز کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے۔
ترجمان کے مطابق رینجرز کے جوان فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملے کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں اور ریسکیو آپریشن میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔
انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح
ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
رینجرز اہلکار فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ مل کر آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔