میر رضا کیس جبران ناصر کے مزید سوالات کمیشن کو جمع

میر رضا قتل کیس میں اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے مزید سوالات جوڈیشل کمیشن کو جمع کرا دیے۔

جبران ناصر نے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان، ڈی آئی جی فرخ لنجار اور تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی سے متعلق سوالنامے کمیشن میں جمع کرائے۔

10 شہریوں نے کمیشن سے رابطہ کیا

ذرائع کمیشن کے مطابق اب تک 10 شہری براہ راست کمیشن سے رابطہ کرچکے ہیں۔

شہریوں نے میر رضا کے قتل سے متعلق مختلف تحفظات اور سوالات کمیشن کے سامنے رکھے ہیں۔

کرپٹو ٹریڈنگ کے پہلو کی تحقیقات کی درخواست

شہریوں نے کرپٹو ٹریڈنگ سے وابستہ افراد کے مبینہ مختصر مدتی اغوا کے واقعات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

شہریوں نے جوڈیشل کمیشن سے کرپٹو ٹریڈنگ کے حوالے سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ میر رضا کے قتل کی ممکنہ وجہ بھی کرپٹو ٹریڈنگ سے متعلق ہوسکتی ہے۔

تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا اور معاملہ کمیشن کی تحقیقات کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!