سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ قیمت میں قیمت 3 ہزار 500 روپے کم

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ہو گئی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 10 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

 

 

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے فی تولہ کم ہو گئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار ایک روپے کی کمی سے نئی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار 727 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔دریں اثنا ملک میں گزشتہ ہفتوں کے برعکس چاندی کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی۔ بدھ کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کم ہونے سے نئی قیمت 2 ہزار 580 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 17 روپے 15 پیسے کم ہونے سے 2 ہزار 211 روپے 93 پیسے ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!