ایم ڈی کیٹ 2026 چیف سیکریٹری سندھ کا شفاف امتحان پر اظہار اطمینان

سندھ اور اسلام آباد کے 9 مراکز میں ایم ڈی کیٹ کا انعقاد ہوا، 34 ہزار 235 امیدواروں نے امتحان کے لیے رجسٹریشن کرائی۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے کامیاب اور شفاف انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق آصف حیدر شاہ نے امتحانی عمل کی براہِ راست نگرانی کی۔ سندھ اور اسلام آباد کے 9 امتحانی مراکز میں امتحان منظم انداز میں منعقد ہوا۔

ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے مجموعی طور پر 34 ہزار 235 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے۔ ان میں 12 ہزار 853 مرد اور 21 ہزار 382 خواتین امیدوار شامل تھیں۔

امتحانی مراکز میں تین سطحی نگرانی

چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق امتحان میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے تین سطحی نگرانی کا نظام قائم کیا گیا۔

ہر امتحانی مرکز پر سکھر آئی بی اے، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ نگران ٹیمیں تعینات رہیں۔

آصف حیدر شاہ نے کہا کہ مؤثر نگرانی کے ذریعے امتحانی عمل میں میرٹ، شفافیت اور غیر جانب داری یقینی بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے مستقبل سے وابستہ امتحانات میں شفافیت اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے تمام مراحل خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے۔

انہوں نے سکھر آئی بی اے، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

آصف حیدر شاہ نے متعلقہ اداروں کی محنت اور ٹیم ورک کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ کا تحفظ اور امیدواروں کا اعتماد ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!