صلح جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف ساقی کو ملزم نے معافی مانگ لی

کراچی میں جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف خان ساقی پر تشدد کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ملزم کونین شاہ نے پروفیسر سے ملاقات کرکے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق کونین شاہ گزشتہ شب اپنے سسر کے ہمراہ پروفیسر عارف ساقی کے گھر پہنچا۔ اس نے ملاقات کے دوران اپنے عمل پر معذرت کی۔

پروفیسر عارف خان ساقی نے ملزم کی معافی قبول کرلی۔ دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔

پروفیسر عارف ساقی کے مطابق ملزم کے والد بھی وقتاً فوقتاً ان کے گھر آتے رہے ہیں۔ انہوں نے بھی معذرت کی تھی۔

پروفیسر نے بتایا کہ حادثے میں ان کے بھتیجے کی گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔ گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ بھی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تشدد کیس میں ملزم کونین شاہ عدالت سے ضمانت پر ہے۔

یہ واقعہ 8 ستمبر کو تھانہ سچل کی حدود میں پیش آیا تھا۔ صفورا چورنگی کے قریب پروفیسر عارف ساقی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پروفیسر عارف ساقی جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئرمین ہیں۔ واقعے کے بعد معاملہ پولیس اور عدالت تک پہنچا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!