جوا سٹہ کراچی میں مدینہ کالونی پولیس کا کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

جوا سٹہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مدینہ کالونی پولیس نے تین مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایات پر کی گئیں۔

پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں مطلوب سٹہ آرگنائزر کاشف عرف کالا کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے سٹہ کی پرچیاں اور رقم برآمد ہوئی۔ پولیس نے اس کے خلاف گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 251/26 درج کرلیا۔

دوسری کارروائی میں مبینہ طور پر سٹہ چلانے والے رشید کالا کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس نے وہاں سے اسلم اور محمد یوسف کو گرفتار کیا۔ دونوں کے قبضے سے سٹہ کی پرچیاں اور رقم برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 252/26 درج کرلیا۔

تیسری کارروائی میں پولیس نے سٹہ آرگنائزر شکیل کے مبینہ کارندے موسیٰ ولد نور محمد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے بھی سٹہ کی پرچیاں اور رقم برآمد کی۔ اس کارروائی کا مقدمہ نمبر 253/26 درج کیا گیا۔

کیماڑی پولیس کے ترجمان کے مطابق تینوں کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!