کراچی: فیڈرل بی ایریا میں گھر کے باہر سے شہری کی گاڑی چوری، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: گاڑی چوری کا واقعہ جوہرآباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 9، دستگیر سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں شہری کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق محمد نعمان خان کی سلور رنگ کی ہونڈا سٹی گاڑی گھر کے باہر کھڑی تھی۔ ملزمان نے موقع پاکر گاڑی چوری کرلی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزمان پہلے علاقے کا جائزہ لیتے دکھائی دیتے ہیں۔ بعد ازاں وہ گھر کے باہر کھڑی گاڑی چوری کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق گاڑی چوری کا واقعہ 21 اگست کو پیش آیا۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!