ایران پر پابندیاں: چین کا تعاون جاری رکھنے کا اعلان، امریکی اقدامات پر تحفظات

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ چین کا تعاون بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے اور ایران پر نئی امریکی پابندیاں خطے میں کشیدگی بڑھا سکتی ہیں۔

نیوز بریفنگ میں لی جیان نے کہا کہ نئی امریکی پابندیوں سے ایران کے ساتھ چین کی تجارت متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

امریکا نے حال ہی میں ایران سے تعلق رکھنے والی متعدد کمپنیوں اور شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق ایران کے جوہری، میزائل، سائبر اور تیل کے نیٹ ورکس سے منسلک 60 اداروں، افراد اور جہازوں کو پابندیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی حکام نے ایران کو بعض ترسیلاتِ زر کی اجازت دینے والے عمومی لائسنس بھی معطل کردیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ، چین، سنگاپور، سوئٹزرلینڈ اور یورپ میں سرگرم بعض بروکر کمپنیوں کو بھی پابندیوں کا سامنا ہے۔

امریکا نے روسی خفیہ بحری بیڑے سے منسلک بعض جہازوں کے نیٹ ورک پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔

شلپا شیٹی: فٹنس کے لیے کیلوریز گننے کے بجائے جسم کی ضرورت سمجھنے پر زور

امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا کہ چین سمیت کوئی بھی ملک امریکی پابندیوں کی پہنچ سے باہر نہیں۔ ان کے مطابق ایران کی حمایت کرنے والے ممالک کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

اسکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ متعلقہ ممالک کو ایک ڈیڈلائن دی گئی ہے اور اگر وہ خود کارروائی نہیں کریں گے تو امریکا یکطرفہ طور پر اقدامات کرے گا۔

One thought on “ایران پر پابندیاں: چین کا تعاون جاری رکھنے کا اعلان، امریکی اقدامات پر تحفظات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!