نان کسٹم پیڈ سامان: کیماڑی میں مسافر بس سے لاکھوں روپے کا سامان برآمد

کراچی: کیماڑی پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی آنے والی ایک مسافر بس سے لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا اور بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ سعید آباد کی حدود میں کی گئی۔ تلاشی کے دوران بس سے 14 بورے چھالیہ، 9 بورے خشخاص، 4 بورے چائنا نمک اور سگریٹ کے 6 کارٹن برآمد ہوئے۔

پولیس نے بس ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کرکے برآمد شدہ سامان اور گاڑی کو ضابطے کی کارروائی کے تحت دفعہ 54/550 ضابطہ فوجداری کے تحت اپنی تحویل میں لے لیا۔

کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم، برآمد شدہ سامان اور گاڑی کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نان کسٹم پیڈ سامان کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!